i پاکستان

یورپی سفارتکاروں نے پرانے پاکستانی گانے نئے انداز میں پیش کر دیئےتازترین

February 20, 2025

پاکستان کے پرانے گانوں کو نئے انداز میں پیش کر کے پاکستان میں یورپی یونین کے سفارت کاروں نے یادیں تازہ کر دیں۔اسلام آباد میں موجود یورپی یونین کے سفارتی عملے نے پاکستانی پاپ موسیقی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منفرد انداز میں ایک شاندار جیمنگ سیشن کا انعقاد کیا۔غیر ملکی سفارت کاروں نے مشہور پاکستانی گانوں کو مختلف آلات سے بجا کر پرانی یادیں تازہ کر دیں۔دلفریب انسٹرومینٹل دھنوں میں پیش کیے گئے گانوں میں ابرار الحق کا بِلو دے گھر، فوزون کا اکھیاں اور حسن رحیم کا جونا شامل تھے۔دلچسپ میوزیکل پرفارمنس کی ویڈیو یورپی یونین کی سفیر رینکا کیونکا نے انسٹا گرام پر شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی