اقوام متحدہ کی اہم تنظیم یونیسکو پاکستان کی متفرق حیاتیاتی ماحول کی معترف ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 11 حیاتیاتی ذخائر کو حتمی شکل دی گئی ہے، جن میں سے 2 پاکستان میں ہیں، ان 11 ذخائر کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ پیرس میں یونیسکو کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس حوالے سے یونیسکو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 نئے ذخائر نے 134 ممالک کی کل 748 سائٹس میں اضافہ کیا ہے، پاکستان کی دونوں نامزد سائٹس خیبر پختونخوا میں واقع ہیں، ان سائٹس میں گلیز بائیو اسپیئر ریزرو اور چترال گرم چشمہ بائیو اسپیئر ریزرو شامل ہیں۔ چترال گرم چشمہ بائیو اسپیئر سائٹ نایاب اسپیشیز کی آبادی کو برقرار رکھتی ہے، اس میں کشمیری مارخور، سائبیرین آئی بیکس، لداخ یوریل اور سنو لیپرڈ شامل ہیں۔ اس میں چترال کی منفرد ثقافت کے ساتھ کئی زبانیں کالاشہ اور کالاشمم شامل ہیں۔ گلیز بائیو اسپیئر ریزرو ایبٹ آباد شہر کے قریب واقع ہے، سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلئے مختلف اقسام کے انفراسٹرکچر تیار کئے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی