پاکستان میں یونیسف کے کنٹری ڈائریکٹر عبداللہ اے فدیل نے وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری رومینہ خورشید عالم سے ملاقات کی اورپانی و صفائی ستھرائی کے معاملات میں پیش رفت اور ان میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے باہمی امور ملکر کام کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں بروزبدھ کو ہونے ولی اس ملاقات میں یونیسیف کے پاکستان میں سربراہ نے کہا کہ یونیسیف پاکستان میں بچوں کے حقوق بشمول ان کے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، پینے کے صاف پانی و صفاءی ستھرائی اور بدسلوکی اور استحصال سے تحفظ کا حق کے لیے کام کررہا ہے۔
انہوں نے رومینہ خورشید کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ انہوں نے کہا کہ یونیسیف نے پاکستان میں بچوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ تعاون میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان میں بچوں کے مستقبل کے تحفظ کے لیے مضبوط پالیسیوں کے لیے کوششیں کرنے اور موسمیاتی لچک میں سرمایہ کاری میں اضافہ میں موجودہ حکومت کا کردار قابل تعریف ہے۔
وزیر اعظم کی کوارڈینیٹر نے یونیسیف کے پاکستان میں کردار کی تعریف کی اور پاکستان میں بچوں کو درپیش مختلف مسائل سے نمٹنے نے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی