i پاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں کمی کر دیتازترین

September 28, 2024

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ ترجمان یوٹیلٹی اسٹورزکا کہنا ہے کہ قیمتوں میں10 سے لیکر 190 روپے تک کم کی گئی ہے،170 سے زائد اشیا کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا،چائے،مصالحہ جات اور دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے بھی 800 سے زائد اشیا سستی کی گئی تھیں،یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی شرط لاگو نہیں،ملک بھر کے تمام شہری یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی