i پاکستان

یوٹیلٹی اسٹورز بندش سے متعلق وفاقی حکومت سمیت دیگر سے 4 ستمبر تک جواب طلبتازترین

August 27, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد رضا قریشی نے یوٹیلٹی اسٹورز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار مزمل رفیق کی جانب سے آصف شہزاد ساہی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مقف اپنایا کہ درخواست گزار عرصہ 10 سال سے یوٹیلٹی اسٹور کا ملازم ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز ایک منافع بخش ادارہ ہے، دو ارب روپے منافع کما رہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا مقف سننے کے بعد وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے 4 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی