i پاکستان

ہینان یونیورسٹی اور یو سی پی کے درمیان تعلیمی تعاون کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخطتازترین

December 04, 2024

ہینان یونیورسٹی کائیفانگ اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب (یو سی پی) کے درمیان جامع تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو گئے۔گوادر پرو کے مطابق یہ معاہدہ زبان کے مطالعہ، ثقافتی تبادلے، اور باہمی تحقیقی اقدامات میں تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ دونوں یونیورسٹیوں نے بین الثقافتی اور تعلیمی ترقی کو بڑھانے کے لیے طلبا اور فیکلٹی کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور علمی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے، مستقبل کے مشترکہ منصوبوں اور علمی مشغولیت کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔گوادر پرو کے مطابق یو سی پی لاہور میں فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ نے گوادر پرو کو بتایا کہ یونیورسٹیاں مشترکہ تحقیقی پروگراموں میں تعاون کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیکلٹیز کے درمیان دلچسپی کے مشترکہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا مجھے ہینان یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کے ایک وفد سے بھی ملاقات کا موقع ملا۔گوادر پرو کے مطابق ڈاکٹر بٹ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سفر انتہائی نتیجہ خیز تھا، جس سے یو سی پی کی عالمی علمی رسائی کو تقویت ملی اور اسے تعاون اور عمدہ کارکردگی کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم پر رکھا گیا۔ مزید برآں، انہوں نے آسٹریلیا، ملائیشیا، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، امریکہ، سربیا، نیپال اور چین کے مختلف اداروں کے نمائندوں کے ساتھ 'تھری گورجز انیشیٹو 2024' پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔گوادر پرو کے مطابق انیشی ایٹو 2024' تمام شرکا کے اتفاق رائے سے عالمی تعلیم کو فروغ دینے، تعلیمی تعاون کو فروغ دینے، بین الضابطہ تحقیق کی حوصلہ افزائی، اور پائیدار نیٹ ورکس کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ڈاکٹر بٹ نے روشنی ڈالی کہ اس طرح کے فورمز دنیا بھر کے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کو قابل بناتے ہیں، جس سے یو سی پی کی بین الاقوامی رسائی میں اضافہ ہوتا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی