i پاکستان

یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کیے جا سکتے، ڈائیلاگ اور بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہیے،خواجہ آصفتازترین

April 09, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جمہوری سسٹم کے تسلسل کے لیے کسی کے فیصلے تسلط نہیں ، یکطرفہ فیصلے ہم پر مسلط نہیں کیے جا سکتے، ڈائیلاگ اور بیٹھ کر بات چیت ہونی چاہیے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اکثریت کے فیصلے تو مسترد نہیں کیے جاتے، وہ تصادم اور محاذ آرائی کا راستہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، ہم کسی افراتفری اور فتنے کا آلہ کار نہیں بنیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ فیصلے کرنے ہیں تو جمہوریت، ملک اور عام آدمی کے مفاد کے لیے کریں ، ایک شخص یا ذاتی مفاد کے لیے کیے گئے فیصلوں کی حمایت نہیں کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی