i پاکستان

ٹیکس نظام کو جدید بنانے کیلئے حکومت نے 10 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دے دیتازترین

October 29, 2024

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ٹیکس نظام کوجدید بنانے کے لیے حکومت نے 10رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس کا مقصد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو جامع طور پر ڈیجیٹلائز کرنا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اس ٹاسک فورس کوایف بی آرکے آپریشنز کوکلی طورپرڈیجیٹائزکر کے اس کے نظام کوبہتر بنانے کا وسیع مینڈیٹ دیا گیا ہے،ٹاسک فورس کے اہم مقاصد میں ایف بی آرکی ڈیجیٹائزیشن کے لیے پالیسی کی سطح پرمداخلت،تمام ڈیٹا کی آٹومیشن،سافٹ وئیرحل نافذ کرنا اورصوبائی ریونیو اتھارٹیز کے ساتھ تعاون شامل ہیں۔اسی طرح ہول سیلرز اورڈسٹری بیوٹرزکیلیے خودکارسپلائی چین کا نظام نافذ کرنا اورمربوط آٹومیشن کے ذریعے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ترقی بھی اس کا حصہ ہے۔اس کے علاوہ،پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ کو ایک آزاد آئی ٹی بیورو میں تبدیل کرنا بھی شامل ہے تاکہ منصوبہ بندی کے لیے ڈیٹا اور اعداد و شمار تیار کیے جا سکیں۔موثرقیمتوں کے تعین اورتخمینے کیلیے تجارتی شراکت داروں کیساتھ ایک مرثرانٹرفیس بنانا بھی اس ٹیم کے اہداف کا حصہ ہے،حکومت پوری طرح پرعزم ہیکہ وہ پاکستان میں محصولات کی وصولی،شفافیت کو بہتر بنانے اورٹیکس نظام کو ہموار کرنے کیلیے ٹیکنالوجی کے فوائد سے بھرپور استفادہ کرے۔حکومتی اقدام کامقصد ایس آئی ایف سی کے تعاون سے وفاقی اور صوبائی ٹیکس حکام کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے جس سے ایک زیادہ مربوط قومی ٹیکس حکمت عملی تشکیل دی جا سکے گی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی