i پاکستان

ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست مسترد ، آئی ایم ایف کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ کا مطالبہتازترین

November 02, 2024

عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف)ٹیکس اہداف میں ناکامی کے باعث نے شارٹ فال پورا کرنے کیلئے پا کستان سے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کر دیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے ورچوئل بات چیت کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی، شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 5 سو ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے جبکہ 60 ارب روپے کے ایف بی آر انفورسمنٹ کیلئے آرڈیننس بھی لایا جا سکتا ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چیئرمین ایف بی آر سے پرفارمنس رپورٹ طلب کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی