i پاکستان

یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لٹر کمی کا امکانتازترین

September 26, 2024

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا امکان متوقع ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پٹرول کی قیمت کو برقرار بھی رکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو وزیرخزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی