i پاکستان

ڈیفالٹ بالکل نہیں کریں گے، ڈالر کا ریٹ خود بخود نیچے آجائے گا،مفتاح اسماعیلتازترین

September 23, 2022

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا تاثر بڑھا جس سے ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، ڈالر کا ریٹ کچھ دنوں میں خود بخود نیچے آجائے گا۔ نیویارک میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد کی صورتحال پر آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقات ہوئی، انہوں نے ہماری بات کو سمجھا اور تقریبا ہاں کہاں ہے، دو ہفتے بعد اس پر باقاعدہ بات ہو گی، اگلے ماہ ہونے والی میٹنگ میں نئی شرائط پر بات کی جائے گی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا ہے کہ ڈیفالٹ بالکل نہیں کریں گے، ڈالر کا ریٹ بھی خود بخود نیچے آجائے گا، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا تاثر بڑھا، جس کے باعث ڈالر کا ریٹ اوپر گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی