i پاکستان

ہیں تلخ بہت بندئہ مزدور کے اوقات۔۔7دہائیوں بعد صورتحال آج اس سے بھی ابتر، ساجد نقویتازترین

April 30, 2024

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کایکم مئی ''یوم مزدور 1886 '' کے موقع پر کہنا ہے کہ مزدوروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں اور یہ دن مزدوروں کی جدوجہدیاددلاتاہے،مزدوروں کی جدوجہدکو نتیجہ خیز بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ستم ظریفی یہ ہے کہ مزدور کے عالمی دن پر بھی عام مزدور طبقہ نان شبینہ کی تگ و دو میں مشغول دکھائی دیتا ہے ۔قرآن پاک بھی اسی جانب سورة الحشر آیت نمبر7 میں رہنمائی فرماتاہے کہ ''دولت صرف امراء میں ہی گردش نہ کرتی رہے ''اور منصفانہ تقسیم کی طرف متوجہ کرتاہے، سیرت رسول اکرمۖ اسی پر قائم رہی، حضرت علی نے اپنے دور خلافت کے آغاز میںپہلا اصلاحی اقدام یہ اٹھایا کہ قومی خزانے میں سب کے لئے مساوی مواقع دینے کا اعلان کیا مگر افسوس 7دہائیاں گزرنے کے باوجود آج مزدوروں و محنت کشوں اور کسانوں کو ان کا جائز حق ملنا بہت مشکل ہوچکا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پاکستانی مزدوروں اور محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہی مزدور، کسان اور جفا کش قومی تعمیرو تروقی میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں۔وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہماری اس اہم افرادی قوت کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں لہٰذا حکومت مزدور وںکی عزت اور وقار کو تحفظ دے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مہذب معاشروں نے اپنے محنت کش طبقے کے حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے،مزدور اللہ کا دوست ہے ہمارا مذہب ہمیں محنت کی عظمت کا درس دیتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی