ڈیرہ غازی خان میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی زرتاج گل کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔راجن پور کے ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد لطیف کی عدالت نے زرتاج گل کے خلاف پیسے لے کر نوکری کا جھانسہ دینے اور زمین پر قبضے کے مقدمے کی سماعت کی۔زرتاج گل پر ڈیرہ غازی خان میں 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو راجن پور کی مقامی عدالت نے ایک مقدمے میں بری کر دیا تھا۔مقامی عدالت کے جج نے 4 ماہ قبل تھانہ بی ایم پی کوٹ سبزل میں درج ہونے والے مقدمے میں زرتاج گل کو بری کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی