ڈی جی آئی ایس پی آر کی آئی بی اے کراچی کے طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ آئی بی اے آمد پر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس خصوصی نشست میں پاکستان کی ترقی اور خوش حالی میں طلبا کے مثبت کردار کو سراہا۔ انھوں نے ابتدائیہ کلمات میں اس بات کا اظہار کیا کہ آئی بی اے لرننگ کا سسمبل ہے اور میں اس کامیابی پر آئی بی اے کے اساتذہ کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آئی بی اے اپنی طرز کا نہ صرف بہترین ادارہ ہے بلکہ یہاں کا نظام تعلیم بھی دنیا کے جدید تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے آئی بی اے کے طلبا و طالبات کے سوالات کے جواب انتہائی خوش اسلوبی سے دیئے اور طلبا کی سوچ کو سراہا۔طلبا و طالبات نے پاک افواج کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا۔ اساتذہ اور طلبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تحفظات کے تفصیلی جوابات دیئے گئے جو انتہائی تسلی بخش تھیاس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈا کی مکمل نفی کرتے ہیں۔ طلبہ اور اساتذہ نے سیشن کو سراہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے کہا کہ اس طرح کیمزید سیشن منعقد کیے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی