i پاکستان

ڈی چوک احتجاج، بشری بی بی کو شامل تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکمتازترین

February 08, 2025

ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کے مقدمے میں تفتیشی افسر کو بشری بی بی کو شامل تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔بشری بی بی کے وکلا نے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے جتھے کے اسلام آباد میں غیر قانونی داخلے اور احتجاج کے مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔عدالت عالیہ نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ اڈیالہ جیل جا کر بشری بی بی کو شامل تفتیش کرے اور 17 فروری تک اپنی رپورٹ پیش کرے۔یہ مقدمہ بشری بی بی پرامن اجتماع اور امن عامہ ایکٹ2024 اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی واضح خلاف ورزی کے الزام میں درج کیا گیا ہے، جس کی سزا 3 سال تک قید ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی