چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی درخواست پہلے جج نے خارج کردی تھی اس لیے جج نے آرڈر کیا ہے کہ میں ہائی کورٹ کو خط لکھتا ہوں اور ہائی کورٹ فیصلہ کرے گی یہ کیس دوبارہ میں نے سننا ہے یا کسی اور جج نے سننا ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہین، یہ ناانصافی ہے، یہ انصاف کا قتل ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے درخواست کی جج سے کہ آپ سزا کو معطل کر دیں، یہ ایک بوگس اور بے بنیاد کیس ہے مگر جج صاحب نے سزا معطل نہیں کی، یہ سب پہلے سے طے کیا جا چکا ہے، یہ غیر آئینی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی