ڈیرہ اسماعیل خان میں کوہ سلیمان کے قدرتی چلغوزے اور زیتون کے باغ میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے۔سینکڑوں زیتون اور چلغوزے کے درخت جل کر راکھ بن گئی،آگ کو بجھانے میں 24 گھنٹوں بعد کامیاب قابو پالیا گیا،سینکڑوں زیتون اور چلغوزے کے درخت جل کر راکھ بن گئی،ریسکیو حکام کا کہنا ہیکہ چلغوزے کے سو سال پرانے درخت بھی جل کر راکھ ہو گئے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہیکہ ایک سازش کے تحت ان قدرتی جنگلات میں ہر ماہ آگ بھڑک اٹھتی ہے مگر محکمہ جنگلات اس حوالے سے قدرتی زیتون اور چلکوزے کے جنگلات کو بچانے حوالے سے کوئی خاطرخواہ اقدامات کرنے سے قاصر ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر مختلف چرند پرند دی موجود ہے اور ان کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی