i پاکستان

حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع، عدالت نے گرفتاری سے روک دیاتازترین

April 08, 2023

لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔ سیشن عدالت میں گرفتاری کے خوف سے حسان نیازی نے صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ، درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے کی ۔ عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتاری سے 20 اپریل تک روک دیا، حسان نیازی کے وکیل نے ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست بھی جمع کرائی جس کو عدالت نے منظور کرلیا ۔ واضح رہے کہ حسان نیازی کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ 286/23 درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی