i پاکستان

حنا ربانی کھر کی کابل میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقاتتازترین

November 29, 2022

وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کی کابل میں افغان وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پاکستان افغانستان کے درمیا ن تعلقات کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے حنا ربانی کھراپنے وفد کے ہمراہ منگل کو کابل پہنچی ، کابل ائیرپورٹ پر افغان حکام اور پاکستانی سفارتی حکام نے حنا ربانی کا استقبال کیا۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد حنا ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں جو افغانستان کا دورہ کر رہی ہیں، پاک افغان مذاکرات میں سکیورٹی، تعلیم، تجارت پر بات چیت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی