i پاکستان

حکومت سرمایہ کاری منصوبوں میں آسانی کیلئے تعاون کرے گی، محمد اورنگزیبتازترین

September 05, 2024

واقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری منصوبوں میں آسانی کیلئے تعاون کرے گی، برآمدات میں 14 فیصد اضافہ اور مہنگائی 9.6 فیصد پر آ گئی ہے۔انہوں نے یہ بات جے پی مورگن پاکستان کے سی ای او سے ملاقات کے دوران کہی ۔اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا وفد بھی شریک ہوا، ملاقات میں ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ملاقات کے اعلامیے کے مطابق قابل تجدید توانائی اور آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بات چیت ہوئی اور مالیاتی شعبے سمیت سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے ملکی معاشی اعدادوشمار پر روشنی ڈالی، اس موقع پر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی۔وزیر خزانہ کا کہناتھا حکومت سرمایہ کاری منصوبوں میں آسانی کیلئے تعاون کرے گی، برآمدات میں 14 فیصد اضافہ اور مہنگائی 9.6 فیصد پر آ گئی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات میں پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی