وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور پی پی پی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے جدید فنانسنگ ماڈلز کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، حکومتِ پاکستان کسی بھی مقامی/غیر ملکی سرمایہ کار کی جانب سے سرمایہ کاری کے اقدامات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سی ای او ڈی ایف سی(DFC) سکاٹ ناتھن سے ملاقات کی جس میں ملاقات کے دوران پاکستان میں ڈی ایف سی کی سرمایہ کاری میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر مسٹر سکاٹ ناتھن نے پاکستان کے موجودہ مسائل کے خوشگوار حل کی یقین دھانی کروائی۔وزیر خزانہ نے کہا حکومت نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور پی پی پی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے جدید فنانسنگ ماڈلز کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، حکومتِ پاکستان کسی بھی مقامی/غیر ملکی سرمایہ کار کی جانب سے سرمایہ کاری کے اقدامات کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی