i پاکستان

حکومت نے زرمبادلہ بچانے کیلئے حج کوٹہ پر پابندی لگا دی،40 کروڑ ڈالر کی بچت ہو سکے گیتازترین

March 06, 2023

زرمبادلہ بچانے کے لئے حکومت نے حج پر کوٹے کی پابندی لگا دی ہے، اس اقدام سے 40 کروڑ ڈالر کی بچت ہو سکے گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا،اسے منظوری کے لئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے اوورسیز پاکستانیز اپنے عزیز و اقارب کو زرمبادلہ کی صورت میں ادائیگی کرکے حج پر بھیج سکیں گے۔ گزشتہ سال کی نسبت حج اخراجات میں بڑا اضافہ ہونے کا امکان ہے، حج اخراجات 12 سے 13 لاکھ رہنے کا امکان ہے۔ حکومت کے پاس عازمین حج کو دینے کے لئے زرمبادلہ کی کمی ہے جس کی وجہ سے تقریبا 90 ہزار کے قریب عازمین حج کو پاکستانی سپانسر کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی