وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے مکمل توجہ بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر مرکوزکررکھی ہے ، ٹوئٹر پر بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی میں پاکستان کے ساتویں نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ، کے تھری کی شمولیت سے جوہری توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت 3600میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ کے تھری منصوبے سے قومی گرڈ میں 1100میگاواٹ بجلی شامل ہوچکی ہے ، حکومت بجلی کی پیداوار کے مقامی ذرائع پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ، توانائی کے مقامی ذرائع سے ایندھن کی درآمد اور ٹیرف کم کرنے میں مدد ملے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی