i پاکستان

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی،وزارت خزانہ نے مرکزی ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کردیاتازترین

December 26, 2022

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے مرکزی ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ڈیبٹ آفس کے قیام کا مقصد قرضوں کی مینجمنٹ اور ادائیگیوں کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ہنگامی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیبٹ آفس کے قیام سے قرضوں کی مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیبٹ آفس سے ہنگامی ذمہ داریوں اور سرکاری اداروں کے ذمے قرضوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض ادائیگی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ہنگامی حکمت عملی بنائی جائے گی، میڈیم ٹرم ڈیبٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی پر عمل کیا جائے گا، اس سے قرضوں سے متعلق حکمت عملی سالانہ بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوسکے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی