i پاکستان

حکومت نے 10ماہ میں اپنے کیسز ختم، غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا، شیخ رشیدتازترین

December 31, 2022

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے 10ماہ میں اپنے کیسز ختم اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا، ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عنقریب ان کے کیسوں کا اور اوورسیز ووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، معاشی، سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی، ٹیکنیکل یا نگران حکومت ٹیکنیکلی ڈیفالٹ میں کیا کرے گی،انہوں نے کہا کہ 77وزرا میں اسحاق ڈار کی جعلی منصوبہ بندی اور بلاول کے فضائی دورے سب ناکام ہوئے، ہائی کورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، الیکشن جب بھی ہوگا 13پارٹیوں کے خلاف اسلام آباد میں ریفرنڈم ہوگا،شیخ رشید نے کہا کہ عوام کے ساتھ ہاتھ کرنے والا پچھتائے گا، ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی، مہنگائی 30فیصد بڑھ گئی، 10جنوری تک 1.3ارب ڈالر دینے ہیں، نئے سال ایم کیو ایم ایک اور باپ پارٹی نیک ہوجائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی