i پاکستان

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں، اسد قیصرتازترین

December 16, 2024

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ایک بار پھر مذاکرات پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پرجرگہ بلانے پرغورکررہے ہیں جس میں احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔مذاکرات سے متعلق سوال پر سابق اسپیکر نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا کہناہے کہ تحریک انصاف کے جرگے میں اپوزیشن پارٹیوں کے رہنمائوں اور قبائلی عمائدین کوبلایاجائے گا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی