i پاکستان

حکومت مخالف تحریک شروع کررہے ہیں، اسد قیصرتازترین

October 23, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ ہماری میٹنگز ہو رہی ہیں، ہم پورا شیڈول بنائیں گے کہ تحریک کیسے چلانی ہے۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ ہم سے کہاں غلطیاں ہوئیں اور کہاں انہیں ٹھیک کرنا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور سیاسی جماعت صرف جدوجہد کرسکتی ہے آواز اٹھاسکتی ہے، وہ جنگجو نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ریاست فاشسٹ ہوجاتی ہے، طاقت کا ناجائز استعمال کرتی ہے اور اپنے ریسورسز کو ایک سیاسی جماعت کو خراب کرنے اور ملک کو اپنے من پسند طریقے سے چلانے کیلئے استعمال کرتی ہے، تو پھر اس کے خلاف جدوجہد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم تحریک چلائیں گے، وکلا برادری کا ری ایکشن بھی دیکھیں گے، دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی انگیج کریں گے اور ساتھ ساتھ کوشش کریں گے کہ اسے وسیع تر بنائیں اور پورے پاکستان میں یہ تحریک ہو۔ ہم اس تحریک کو عدلیہ کی آزادی کیلئے آگے بڑھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی