پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت لاچار اور مجبور ہے،پاکستان کے 25 کروڑ عوام کو گروی رکھ دیا گیا ہے،آئی ایم ایف نے اپ اداروں کے اندر مداخلت شروع کر دی ہے۔منگل کو پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو نئے معاہدات ہو رہے ہیں یہ پاکستان کی سلامتی اور اس کی خود مختاری کو چیلنج کر رہے ہیں۔پاکستان کے تمام اداروں کو گروی رکھا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اب اٹھ کھڑی ہو اور عمران خان کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 26 کروڑ عوام نے اگر اب بھی خاموشی اختیار کی تو ملک کسی نے سانحہ سے دو چار ہو سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف جلد احتجاجی تحریک کا اعلان کریں گے اس سلسلے میں ہم مشاورت کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی