i پاکستان

حکومت کپاس کی صنعت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کا فروغ کپاس کی اچھی پیداوار سے منسلک ہے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین خانتازترین

July 11, 2024

وفاقی وزیروزارت صنعت و پیداواراور نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کپاس کی صنعت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کا فروغ کپاس کی اچھی پیداوار سے منسلک ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت کپاس کی صنعت کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کی معیشت کے لئے کپاس کی سالانہ اچھی پیداوار اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا فروغ کپاس کی اچھی پیداوار سے منسلک ہے۔ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 10 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت کم ہونے سے انڈسٹری کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئے گی۔ کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پے فوکس کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں، جنرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ کپاس کی موجودہ سالانہ پیداوار8.4 ملین گانٹھیں ہے جسے جاری مالی سال کے دوران 15 ملین گانٹھوں تک بڑھانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔جدید زرعی طریقوں اور ٹیکنالوجی سے فی ایکڑ پیداوار میں اصافہ کیا جاسکتا ہے۔مزید برآں نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق رپورٹ کی روشنی میں پی سی سی سی کی تنظیم نو کے لیے سفارشات طلب کی گئی ہیں اور پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے دوبارہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی