قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ حکومت قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،وزیراعظم نے تمام کھلاڑیوں کواداروں میں روزگار فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، ہرکھلاڑی کو روزگار کا تحفظ حاصل ہوگیا جو سپورٹس فیڈریشنز کھلاڑیوں کی سپورٹ نہیں کررہیں اس کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دور ان پارلیمانی سیکرٹری آئی پی سی کرن عمران ڈار نے آسیہ ناز تنولی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری ہاکی ٹیم نے گزشتہ دنوں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر وزیراعظم نے کھلاڑیوں کوبلا کر10 ،10 لاکھ روپے دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ عبدالقادرپٹیل کے ضمنی سوال کے جواب میں کرن عمران ڈارنے کہا کہ سابق حکومت ایک سپورٹس مین کی حکومت تھی جس نے ادارہ جاتی سپورٹس بند کی ، وزیراعظم شہباز شریف نے تمام قومی کھلاڑیوں کوسرکاری اداروں میں روزگار فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، ہرکھلاڑی کوروزگار کا تحفظ حاصل ہوگا۔ اعجاز جاکھرانی نے ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن قومی کھلاڑیوں کوسپورٹس فیڈریشنز سپورٹ نہیں کررہیں اس کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی