i پاکستان

حکومت کو بانی کی رہائی کیلئے امریکا کا فون نہیں آئے گا بس آئی ایم ایف کی قسط ہی لیٹ ہوگی،فوادچوہدریتازترین

December 26, 2024

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نامزد امریکی ایلچی رچرڈ گرنیل کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو بانی کی رہائی کیلئے امریکا کا فون نہیں آئے گابس آئی ایم ایف کی قسط لیٹ ہوگی، پاکستان آئی ایم ایف کی قسط کی تاخیر کا متحمل نہیں ہوسکتا، عالمی دبا آسکتا ہے اسی لئے کہتا ہوں ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ٹرمپ کے ساتھ تعلقات عارضی نہیں بلکہ بہت پرانے ہیں، عمران خان اور ایوانا ٹرمپ کا بہت پرانا فیملی تعلق ہے، ٹرمپ نے مودی کو فون کیا لیکن ابھی تک تقریب حلف برداری میں دعوت نہیں دی۔ رچرڈ گرینل نے اپنے انٹرویو میں کہاکہ عمران خان بھی ٹرمپ کی طرح سیدھی بات کرتے ہیں، ٹرمپ کی بھی پسند ناپسند بڑی سیدھی سیدھی ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان کی سیاست میں 53 سے امریکا کی اہمیت ہے، سی آئی اے کا ریکارڈ آپ کے سامنے ہے کہ ایوب خان کیسے آئے؟ ابھی حال میں دیکھنا ہے توبے نظیر بھٹو سے متعلق دیکھ لیں۔ دوسری چیز پاکستان آج آئی ایم ایف قرض کے تھریٹ میں بندھا ہوا،ہم تو آئی ایم ایف کی قسط کی تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

ایک پروفیسر آئے ہوئے تھے جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے مشورہ دیا کہ امریکا کا پریشر بڑھنے سے پہلے کچھ معاملات طے کرلیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہاں پہلے ہی ایک ماحول تھا کہ ڈیموکریٹس نے پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹانے میں کردار اد اکیا ہے، زلمے خلیل زاد نے پہلے ہی ٹویٹ شروع کردیئے تھے، رچرڈ گرینل نے گیئر ایسا لگا دیا کہ زلمے خلیل زاد کی ٹویٹ بھی پیچھے رہ گئی ہیں۔ امریکا اگر کوئی بات کردیتا ہے اس کا مطلب یورپی یونین بھی کررہی ہے، کیونکہ امریکا سپرپاور ہے، کینیڈا بارے ایک ٹویٹ دیا تو حکومت ہل گئی۔ملٹری کورٹس پر یورپی یونین اور امریکا کا ردعمل کا مطلب عالمی پریشر بن گیا ہے۔ حکومت کو عمران خان کی رہائی کا فون نہیں آئے گا بلکہ آئی ایم ایف کی قسط میں ہی بس تاخیر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات سے پہلے اپوزیشن اتحاد بنانا چاہئے تھا، مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی، اچکزئی اور جی ڈی اے کے ساتھ الائنس بنانا چاہیئے، پی ٹی آئی کی جانب سے تحریک نہ چلانا اور الائنس نہ بنانا بڑی ناکامی ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی