i پاکستان

حکومت کیساتھ ابھی تک کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے،اسد عمرتازترین

April 11, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے حکومت سے مذاکرات شروع ہونے کی تردید کردی۔ ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ عدلیہ آئین سے انحراف نہ ہونے دے، حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت موجود نہیں، آئین میں ترمیم نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ابھی تک کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، مذاکرات ہوتے ہیں تو شروعات حکومت کرتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سب کی ذمہ داری ہے کہ بحران سے نکلنے کے لیے معاونت کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی