i پاکستان

حکومت کی محرم کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوریتازترین

July 08, 2024

وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کیمطابق وفاق نے اسلام آباد، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج کی تعیناتی کی تفصیلات متعلقہ حکام کے ساتھ طے کی جائیں گی، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ہے جبکہ فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت کی کیا جائے گا ۔ حکومت کی جانب سے جاری کیے نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف صوبوں کی درخواست پر فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی گئی، کتنی تعداد میں اور کہاں کہاں فوج تعینات ہونی ہے فیصلہ صوبے کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی