i پاکستان

حکومت کی کوشش ہے کہ بانی سے ملاقات کو روکا جائے، عمر ایوبتازترین

April 28, 2025

پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی،حکومت کی کوشش ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو روکا جائے،یہ کٹھ پتلی حکومت ہے، اب ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بھی آج ملتوی کر دی گئی ہے۔فرد جرم عائد کرنے کے لیے ضروری دستاویزات فراہم کی گئی ہیں۔عمر ایوب نے وزیر اعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف بزدل وزیراعظم ہیں اور انہوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو دوٹوک بتانا چاہیے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو پاکستان زمینی اور فضائی حملے کرے گا۔ عمر ایوب نے یوکرین کے حوالے سے بھی سخت موقف اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے امریکہ کے کہنے پر یوکرین کو گولہ بارود فروخت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کٹھ پتلی حکومت ہے، اور اب ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ آصف زرداری نے خود سندھ کا پانی فروخت کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں افراتفری کی صورتحال ہے اور ساڑھے پانچ سو ارب روپے کا ایرانی پیٹرول اسمگل ہو رہا ہے۔ عمر ایوب نے مزید کہا کہ بلوچستان کے حالات انتہائی خراب ہیں ۔ جعفر ایکسپریس کے سانحے کو بھی انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انٹیلی جن ناکامی تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی