i پاکستان

حکومت کا برآمدات سے متعلق نئی حکمت عملی تشکیل دینے کا فیصلہتازترین

September 05, 2024

حکومت نے برآمد کنندگان کو بیرون ملک سے ملنے والا سرمایہ پاکستان لانے کا پابند بنانے پر غور شروع کردیا۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کی برآمد کو مانیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ پھل، گوشت، مرغی، چینی اور چاول کی برآمد پالیسی کو بھی سخت کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اشیا باہر بھجوا کر یہاں قلت کے نام پر مہنگائی کی جاتی ہے، برآمد کرنے سے اگر وہ چیز مہنگی ہوئی تو سخت اقدامات کیے جائیں گے جب کہ اشیا کی درآمد بھی بروقت ممکن بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ روکنے سے ایک سال میں مہنگائی میں کمی آئی، بارڈر پر مزید سختی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جب کہ برآمد کنندگان کو آئندہ بیرون ملک سے ملنے والا سرمایہ پاکستان لانے کا پابند کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام اقدامات کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی