رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت کے اندر اعتماد سازی کا فقدان ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ حکومت خود کنفیوژ ہے،وزیر اعظم نے خود مذاکرات کیلیے کمیٹی بنائی ہے۔خواجہ آصف، مریم نواز اور اس طرح طلال چوہدری یہ اگر تنقید کرتے ہیں کہتے ہیں کہ یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے، کبھی کیا کہتے ہیں، کبھی کچھ کہتے ہیں تو میرے خیال میں اگر حکومت مخلص ہوتی اس کی نیت صاف ہوتی تو سب کو شٹ اپ کال دے سکتی تھی کہ ایسے بیان نہ دیں تو شاید اس طرف سے بھی نہ ہوتا لیکن یہ شروع دن سے ایسی گفتگو کر رہے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی