i پاکستان

حکومت بلیک ہونے کی بجائے متنازع ترمیمی بل واپس لے' لیاقت بلوچتازترین

October 15, 2024

نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، وہ بلیک میل ہو رہی ہے، اسے چاہیے کہ متنازع ترمیمی بل واپس لے۔ منگل کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی محاذ پر سرگرمی کی طرح سیاسی بحران کا بھی خاتمہ کریں۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور قومی قیادت قومی بحران کا بلا تاخیر حل تلاش کرے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ نئے چیف جسٹس کا تقرر کر دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی