i پاکستان

حکومت بجلی چوری روکنے کے حوالے سے پرعزم ہے، وزیر اعظمتازترین

April 15, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے حکومت بجلی چوری روکنے کے حوالے سے پرعزم ہے۔ بجلی کے بلین ڈالرز کے منصوبے ہیں، ٹینکر مافیا ملک کی دولت کو نچوڑ رہا ہے، ہمارے سسٹم کی حالت بہت ہی بری ہے، جتنی بھی کاوشیں کریں گے وہ کم ہوں گی، ٹرانسمیشن کی کمزوریوں کو ٹھیک نہیں کریں گے تو تمام اقدامات ضائع جائیں گے،بجلی کے شعبے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارشیں ہو رہی ہیں جس سے پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ صوبوں کے ساتھ رابطے میں رہے اور بارشوں سے جہاں نقصان ہوا وہاں امداد پہنچائی جائے۔انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کو بارشوں سے مزید جانی نقصان سے بچنے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے سسٹم کی حالت بہت ہی بری ہے، جتنی بھی کاوشیں کریں گے وہ کم ہوں گی، ٹرانسمیشن کی کمزوریوں کو ٹھیک نہیں کریں گے تو تمام اقدامات ضائع جائیں گے، سرپلس بجلی کو مارجن پرائس پر لانے کیلئے جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے، بجلی چوری روکنے کیلئے پنجاب کی کاوش قابل تعریف ہے، دیگر صوبے بھی بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات کریں، ورلڈ کلاس کنسلٹنٹس موجود ہیں ان کو لے کر آئیں تاکہ وہ رپورٹس دیں اور ہم تیزی کے ساتھ اس سمت میں آگے بڑھ سکیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کے بلین ڈالرز کے منصوبے ہیں، ٹینکر مافیا ملک کی دولت کو نچوڑ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی