پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے 9 مئی کے دن میں موقع پر موجود ہی نہیں تھا کراچی میں تھا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عدالت کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ گزشتہ ملاقات پربانی کوسول نافرمانی کی تحریک موخر کرنیکی تجویز دی تھی، حکومت اگرسنجیدہ ہے تو مذاکرات کا آغاز کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے کہتی تھی پی ٹی آئی مذاکرات کا ماحول بنائے ہم نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے بانی کو کہا تھا سول نافرمانی موخر کرنے سے حکومتی سنجیدگی کا اندازہ ہو جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا، شرح سود کم کرنے سے معاشی استحکام نہیں آئے گا موجودہ صورتحال میں سیاسی ڈائیلاگ واحد راستہ ہے سیاسی جماعتوں کو پولیٹیکل ڈائیلاگ کا آغاز کرنا چاہئے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی