i پاکستان

حکومت آئی ایم ایف کی اور شرط کے سامنے ڈھیر ،عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں6 روپے تک اضافے کی منظوریتازترین

July 04, 2024

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کرتے ہوئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق عوام پر مزید بوجھ ڈالتے ہوئے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2024-25کیلئے اور بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نیپرا کی توثیق کے بعد وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی