پاکستان مسلم لیگ نون کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی نزہت صادق نے کہا ہے کہ حکومت 26ویں ائینی ترمیم کی منظور ی کے بعد اپنی ائینی مدت پوری کرے گی۔اپوزیشن 26 نومبر کے واقعے کے بعد اب احتجاج کے بجائے حکمت عملی سے کام لے۔پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے حکمران اتحاد کو مینڈیٹ دیا ہے کہ وہ اپنی آئینی مدت پوری کریں۔کسی کی دھمکی میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا جمہوری نظام احسن طریقے سے چل رہا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی