i پاکستان

حکمران پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ دینے سے خوفزدہ ہیں ، چوہدری پرویز الہیٰتازترین

February 07, 2023

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ حکمران پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ دینے سے خوفزدہ ہیں، نگران حکومت چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے، حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا بدلہ عوام الیکشن میںلیں گے،نگراں حکومت کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ٹویٹر پر ایک بیان میں سابق وزیر اعلی پنجاب نے محمد خان بھٹی کی گرفتاری اور انکی رہائش گاہ پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران حکومت چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے۔نگران سیٹ اپ انتخاب کو پس پشت ڈال کر انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے،عوام ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کے غیر آئینی اورغیر قانونی اقدامات کاجواب دیں گے۔نگران سیٹ اپ آئین اور قانون سے کھیل رہا ہے۔پنجاب اسمبلی چودہ جنوری کو تحلیل ہوئی تاحال گورنر انتخابات کی تاریخ نہیں دے رہا۔ امید ہے عدلیہ کا اس حوالے سے فیصلہ تاریخی ہوگا۔انتخاب کے لئے بننے والی نگران حکومت انتخاب سے ہی راہ فرار اختیار کررہی ہے۔ نگران سیٹ اپ جان لے،انتخابات کے علاوہ انکا کوئی مینڈنٹ نہیں۔حکمران پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ دینے سے خوفزدہ ہیں۔پی ڈی ایم کو انتقام کے ایجنڈے کے سوا کوئی اورکام ہی نہیں۔ شہبازشریف نے معیشت تباہ کرکے رکھ دی ہے۔ نام نہاد تجربہ ایکسپوز ہوگیا۔شہبازشریف کا صرف شعبدہ بازی کا تجربہ ہے، انکی ناقص گورنس ساری دنیا نے دیکھ لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی