i پاکستان

حکمران اتحاد آئی پی پی کا دوبارہ سے جائزہ لے رہا ہے،بجلی سستی نہ کی تو حکومت نہیں چل سکے گی،ارشد ندیم کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے' انجم عقیل خانتازترین

August 09, 2024

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد آئی پی پی کا دوبارہ سے جائزہ لے رہا ہے،بجلی سستی نہ کی تو حکومت نہیں چل سکے گی،ارشد ندیم کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے،پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکمران اتحاد اس بات کا سنجیدگی سے نوٹس لے رہا ہے کہ ملک کے اندر مہنگائی کے بعد مہنگی بجلی نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے اندر بھی مہنگی بجلی کے ایشوز کو ڈسکس کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ اس پر بہت پریشان ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے حالات کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا،پاکستان کے اندر 75 سالوں سے ایک سسٹم چل رہا ہے،عوام ہمارے ساتھ ہیں،

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی