i پاکستان

حقیقی آزادی مارچ کے قافلے 10 نومبر کو راولپنڈی ،11 کو اسلام آباد پہنچیں گے، اسد عمرتازترین

November 02, 2022

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کے قافلے راولپنڈی اور اسلام آباد پہنچنے کے حوالے سے نیا شیڈول جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی