وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہاہے کہ حج انتظامات کے تمام امور کی نگرانی خود کر رہا ہوں، حج انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،وزارت مذہبی امور کا عملہ عازمین کیلئے دن رات محنت کر رہا ہے،عازمین حج کیلئے بہترین رہائشگاہوں کا انتظام تیزی سے جاری ہے،اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،پاکستانی عازمین کیلئے سفری سہولت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،عازمین کیلئے کھانے کا صاف ستھرا اور بہترین معیار ہوگا،پاکستانی عازمین کی ایک بڑی تعداد کی روڈ ٹو مکہ کے ذریعے ایمیگریشن ہوگی،حاجیوں سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائے گئی،آپ زمزم کی رقم 2017 سے حج پیکیج میں شامل ہےآب زم زم سے متعلق اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی