ایم نائن موٹر وے پر اولڈ ٹول پلازہ کے قریب مسافر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق باپ بیٹا دونوں پرائیوٹ سیکورٹی گارڈ تھے جن کی شناخت میر محمد میرال اور غلام نبی میرال کے نام سے ہوئی ہے ۔ مسافر کوچ کراچی سے حیدرآباد کی طرف جارہی تھی، پولیس نے لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی