حیدرآباد کے نجی اسپتال کی جانب سے مردہ قرار دی گئی نومولود بچی زندہ نکلی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق حیدرآباد کے نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بچی پیدا ہوئی جسے ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا۔ اہلخانہ گھر لے جاکر تدفین کے انتظامات کررہے تھے کہ اس دوران بچی نے حرکت کی، والد بچی کو لے کر اسپتال پہنچا تو ڈاکٹروں نے زندہ اور صحت مند قرار دے دیا۔اس سے قبل اگست میں کراچی میں سر میں گولی لگنے سے مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ نکلا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی