حب میں 6 کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کئے گئے شخص کو بازیاب کراکر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، مغوی عبداللہ کو تاوان کی غرض سے 5 مارچ کو اغوا کیا گیا تھا۔تفصیل کے مطابق سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے حب میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرلیا۔ترجمان اے سی سی سی نے بتایا کہ کارروائی میں تین اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، کارروائی میں بلوچستان پولیس نے بھی تعاون کیا۔عابد اللہ کو پانچ مارچ کو منگھوپیر سے اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کاروں نے مغوی کی رہائی کیلئے چھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، جس کے بعد واقعے کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ یاد رہے 7 مارچ کو کراچی کے علاقے منگھو پیرعمرگوٹھ سے نویں جماعت کے طالب علم کو اغوا کیا گیا تھا اور مغوی کے بھائی سے اغواکاروں نے چھ کروڑ روپے تاوان طلب مانگا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی