ضلع لسبیلہ میں مسافر بس کو حادثے کا مقدمہ مالکان کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں پولیس تھانہ بیلہ میں درج کیا گیا ہے جس میں اقدام قتل، غفلت، دباو، غیر زمہ دارانہ ڈرائیونگ اور جان خطرے میں ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں بس مالکان ظہور، منظور احمد اور مقتول ڈرائیور سلیم کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مالکان نے تکنیکی خرابی کے باوجود ڈرائیور کو گاڑی روانہ کرنے کی ہدایت کی جبکہ اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے مذکورہ بس کو چلانے پر پہلے ہی پابندی عائد تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی