i پاکستان

حافظ نعیم کی سیاست کی بنیاد جھوٹ پر مبنی ہے، ترجمان سندھ حکومتتازترین

March 19, 2025

ترجمان سندھ حکومت گنہورخان اسران نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان کی سیاست کی بنیاد ہی الزامات اورجھوٹ پرمبنی ہے، ہمارے ترقیاتی منصوبوں پراپنے بینرزاورتختیاں لگا کرکریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں، کراچی میں17سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت کا دعوی جھوٹا ہے۔جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلدیاتی حکومت ایم کیو ایم اور قومی اسمبلی میں اکثریت پی ٹی آئی کے پاس رہی، کچھ عرصہ کے اندر پیپلزپارٹی نے کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے۔ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ کچھ جماعتیں صرف جھوٹ اور پروپیگنڈے پر سیاست کر رہی ہیں، جماعت اسلامی کو کبھی عوام کے ووٹ سے کراچی کی میئرشپ نہیں ملی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی